بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تحریم فاطمہ نام رکھنا


سوال

کیا  تحریم فاطمہ  نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

"تحریم" کا معنی ہے ممنوع قرار دینا، حرام کرنا،سختی وغیرہ،  یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، البتہ ”فاطمہ “ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا نام ہے، صحابیات کے ناموں میں سے ہے، لہذا صرف ”فاطمہ“ نام رکھ لینا بہتر ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"حرم: الحرم، بالكسر، والحرام: نقيض الحلال، وجمعه حرم ... وقد حرم عليه الشيء حرما وحراما وحرم الشيء، بالضم، حرمة وحرمه الله عليه وحرمت الصلاة على المرأة حرما وحرما ... ومنه حديثالصلاة: تحريمها التكبير، كأن المصلي بالتكبير والدخول في الصلاة صار ممنوعا من الكلام والأفعال الخارجة عن كلام الصلاة وأفعالها، فقيل للتكبير تحريم لمنعه المصلي من ذلك."

(12/ 119, فصل الحاء المهملة، :دار صادر،بيروت)

تاج العروس میں ہے:

"والتحريم: الصعوبة، يقال: بعير محرم؛ أي: صعب، وأعرابي محرم، أي: جاف فصيح لم يخالط الحضر."

(31/ 473، فصل الحاء المهملة، ط: دارالهداية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144311101303

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں