بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 محرم 1447ھ 01 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

روایت: ’’أصحابي كالنجوم ... إلخ‘‘ کی تحقیق وتشریح


سوال

درج ذیل  حدیث کی تشریح و تخریج مطلوب ہے، نیز اس حدیث کی اسنادی حیثیت بھی بتادیں ،کیوں کہ کچھ لوگوں کو میں نے یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ یہ حدیث شدید ضعیف، بلکہ موضوع ہے : "أصحابِيْ کَالنُّجومِ، بِأیِّھم اقتدیتُم اھتدیتُم". 

جواب

۱۔سوال میں جو روایت ذکر  کرکے اُس  کی تخریج وتشریح کے متعلق دریافت کیا گیا ہے، مذکورہ روایت  "جامع بيان العلم وفضله لابن عبد البر"، "الإبانة الكبرى لابن بطة"، "المنتخب من علل الخلال"ودیگر کتبِ حدیث میں چھ  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے  قریب قریب ہم معنی الفاظ کے ساتھ  مروی ہے۔"جامع بيان العلم وفضله" میں مذکورہ روایت کے الفاظ درج ذیل ہیں:

"حدّثنا أحمد بنُ عمر، قالَ: نا عَبْدُ بنُ أحمدَ، ثنا علِيُّ بنُ عمرَ، ثنا القاضِيْ أحمدُ بنُ كاملٍ، ثنا عبدُ اللهِ بنُ رَوْحٍ، ثنا سلّام بنُ سُليمٍ، ثنا الحارث بنُ غصين عنِ الأعمشِ عنْ أبِيْ سُفيانَ عنْ جابرٍ-رضي الله عنه- قالَ: قالَ رسولُ اللهِ -صلّى الله عليه وسلّم-: "أصحابِيْ کَالنُّجومِ، بِأیِّھم اقتدیتُم اھتدیتُم". 

(جامع بيان العلم وفضله، باب ذكر الدليل من أقاويل السلف، 2/925، رقم:1760، ط: دار ابن الجوزي- المملكة العربية السعودية)

ترجمہ:

’’(حضرت) جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں(پس تم اُن  کی پیروی کرو)، تم اُن میں سے  جس  کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاؤ گے‘‘۔

۲۔مذکورہ حدیث  میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں،یعنی  جس طرح گھپ اندھیری رات میں آسمان پر  چمکتے ہوئے ستارے  مسافروں کو دریا وجنگل کے راستوں کا نشان بتاتے ہیں، جیساکہ قرآنِ کریم کی آیت:"وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ"(ترجمہ:اور ستاروں کے ذریعے وہ راستہ  پاتے ہیں) میں اس  کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم   بھی سچائی کے راستے کو ظاہر کرنے اور برائی کے اندھیروں کو دور کرنے والے ہیں کہ اُن کے نورانی وجود، اخلاق وکردار اور روایات وتعلیمات کی روشنی میں راہِ حق نمودار ہوتی ہے اور بدی کا اندھیرا چھٹ جاتا ہے۔ اس کے ہم معنی  ایک  دوسری روایت میں :"ولَكُلٍّ نُورٌ"(نور ان حضرات میں سے ہرایک میں ہے)کے الفاظ بھی آئے ہیں، جس  سے اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ ہے کہ ہرصحابی اپنے اپنے مرتبہ واستعداد کے مطابق علم وفقہ کا نورِ ہدایت ضرور رکھتا ہے اور اس اعتبار سے کوئی بھی صحابی دین وشریعت کے علم سے خالی نہیں ہے، اس لیے جو بھی صحابی اپنے مرتبہ واستعداد کے مطابق دین وشریعت کی  جو بھی بات بیان کرتا ہے اُس کی پیروی ہدایت کی ضامن ہوگی۔

( ماخوذ از مظاہرِ حق، جلدِ پنجم، ص:۵۹۹۔۶۰۰، ط: دار الاشاعت کراچی)

۳۔مذکورہ روایت کی اسنادی حیثیت میں اگرچہ محدثین کرام رحمہم اللہ نے کا فی کلام کیا ہے،  تاہم یہ روایت چوں کہ متعدد طرق سے مروی ہے، تعددِ طرق کی وجہ سے   بعض حضرات نے  اسے حسن بھی  قرار دیا ہے، لہذا    اسے بیان کیا جا سکتا ہے۔

"شرح الطيبي على مشكاة المصابيح (الكاشف عن حقائق السنن)"میں ہے:

"وقَدْ شُبِّهوا بِالنّجومِ فِيْ قولِه - عليه الصّلاة والسّلام-: "أصحابِيْ کَالنُّجومِ" الحديثَ، حسَّنه الإِمامُ الصّغانِيُّ".

(شرح الطيبي، كتاب العلم، الفصل الثاني، 1/374، رقم:213، ط: إدارة القرآن والعلوم الإسلامية- كراتشي)

"تحفة الأخيار بإحياء سنة سيد الأبرار للكنوي"میں ہے:

"ومِنْهَا: قولُه- صلّى الله عليه وعلى آله وسلّم-: "أصحابِيْ کَالنُّجومِ، بِأیِّھم اقتدیتُم اھتدیتُم"، رُوي ذلكَ بِألفاظٍ مختلفةٍ، وقَدْ طالَ كلامُهم علَى هَذا الحديثِ تضعيفاً وجرحاً، حتّى ظنّ بعضُهم أنّه حديثٌ موضوعٌ، وليسَ كذلكَ، نَعم طرقُ روايتِه ضعيفةٌ، ولَا يلزمُ مِنْهُ وضعُها".

(تحفة الأخيار، ص:53، ط: مكتب المطبوعات الإسلامية- حلب)

وفيه أيضاً:

"... بَلْ قَدْ حسَّنه الصّغانِيُّ، كَما قالَ حسنُ الطِّيْبِيُّ في حواشي "المشكاة" المسمّاة بـ "الكاشف عن حقائق السنن" تحتَ حديثِ: "فضلُ العالمِ علَى العابدِ .... الحديثَ: "قَدْ شُبِّهوا (أيْ: الصّحابةُ) بِالنّجومِ فِيْ قولِه - صلّى الله عليه وسلّم-: ""أصحابِيْ کَالنُّجومِ"، حسَّنه الإِمامُ الصّغانِيُّ، انتهَى". ونحوُه في حواشي السّيِّد على "المشكاة". وفي "شرح مختصر المنار" لِقاسمِ بنِ قُطْلُوْبُغَا: "رَواهُ الدّارقطنِيُّ وابنُ عبدِ البرِّ مِنْ حديثِ ابنِ عمرَ -رضي الله عنهما-، وقَدْ رُوي معناهُ مِنْ حديثِ أنسٍ، وفِيْ أسانيدِها مقالٌ، لكنْ يشدُّ بعضُها بعضاً، انتهَى".

(تحفة الأخيار، ص:54، ط: مكتب المطبوعات الإسلامية- حلب)

وفيه أيضاً:

"وفِي "الصّواعق": رَوى البغويُّ ورزينُ بنُ مُعاويةَ عنْ عمرَ قالَ: قالَ رسولُ اللهِ -صلّى الله عليه وعلَى آلِه وسلّم-: "أصحابِيْ کَالنُّجومِ، بِأیِّھم اقتدیتُم اھتدیتُم"، ورَواهُ ابنُ عدِيٍّ فِي "الكامل" بِلفظِ: "بِأيِّهم أخذتُم"، وقَدْ رَواهُ البيهقِيُّ بِأسانيدَ متنوّعةٍ يرتقِيْ بِها إلَى درجةِ الحسنِ، فَالحديثُ حسنٌ".

(تحفة الأخيار، ص:63، ط: مكتب المطبوعات الإسلامية- حلب)

"معالم إرشادية لصناعة طالب العلم للشيخ محمد عوامة"میں ہے:

"في هذا الحديث كلامٌ كثيرٌ، وله طرقٌ كثيرةٌ، لِذلكَ سوّغ الحافظُ النّاقدُ ابنُ رجبَ لِنفسِه ذكرَه .... وقَدْ أطالَ العلاّمةُ اللّكنويُّ الكلامَ عليه في "تحفة الأخيار" مِنْ (ص:53-66)، ونقلَ فِيْهِ (ص:54) عنْ الصّغانِيِّ: أنّه حسَّنه، وفِيْ (ص:63) عنِ "الصّواعق" -ولعلّه "الصّواعق المحرقة"- تحسينَه أيضاً، أمّا أنّه موضوعٌ فَلَا".

(معالم إرشادية، الباب الأول، الفصل الثالث، المبحث الثاني: كلمات في فضل العلماء وأثرهم في الأمة، ص:56، ط: دار اليسر- المدينة المنورة)

"مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح" میں ہے:

"(وعنْ عمرَ بنِ الخطّابِ - رضي الله عنه - قالَ: سمعتُ رسولَ اللهِ-صلّى الله عليه وسلّم- يقولُ: (سألتُ ربِّيْ عنْ اختلافِ أصحابِيْ) أيْ: عنْ حكمةٍ تُخالِفُهم في فروعِ الشّرائعِ (مِنْ بعدِيْ، فَأوحَى) أيْ: اللهُ، كَما في نُسخةٍ (إلَيَّ: يَا محمّدُ! إنّ أصحابَك عندِيْ بِمنزلةِ النُّجومِ فِي السّماءِ) أيْ: فِيْ إظهارِ الهدايةِ وإبطالِ الغَوايةِ، كَما قالَ -تَعالَى-: {وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ} [النحل: 16] (بعضُها أقوَى مِنْ بعضٍ) ، أيْ: بِحسبِ مراتبِ أنوارِها المقدّرةِ لَها، (ولَكُلٍّ نُورٌ)، أيْ: وكَذلكَ لِكُلٍّ مِنْ الأصحابِ نُورٌ بِقدرِ استعدادِه (فمَنْ أخذَ بِشيءٍ مِمّا هُم عَلَيْهِ) : بيانُ شيءٍ (مِنْ اختلافِهم) : بيانُ مَا (فَهُو عِنْدِيْ علَى هُدًى)".

(مرقاة المفاتيح، كتاب المناقب والفضائل، باب مناقب الصحابة، 9/3882، رقم:6018، ط: دار الفكر - بيروت)

مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو:

"1-البدر المنير، كتاب القضاء، الحديث الثامن عشر، ج:9، ص:584-588، ط: دار الهجرة للنشر والتوزيع- الرياض

2-التلخيص الحبير، كتاب القضاء، باب أدب القضاء، ج:4، ص:350-351، ط: مؤسسة قرطبة- مصر

3-تحفة الأخياربإحياء سنة سيد الأبرار مع تعليقات الشيخ عبد الفتاح أبو غده- رحمه الله-، ص:53-65، ط: مكتب المطبوعات الإسلامية- حلب

4-تعليقات الشيخ عبد الفتاح أبوغده -رحمه الله- على فتح باب العناية-، ص:13-14، ط: مكتب المطبوعات الإسلامية- حلب."

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101960

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں