بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تحقیقِ حدیث کہ جس کی روح بحالت وضو قبض کی گئی اس کا مرتبہ شہادت والا ہوجاتا ہے


سوال

معجم الصغیر کی یہ حدیث کہ جس کی روح بحالت وضو قبض کی گئی اس کا مرتبہ شہادت والا ہوجاتا ہے کیا یہ حدیث درست ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ روایت المعجم الصغیر میں  تونہیں ملی۔ البتہ، الجامع الصغیر للسیوطی( رقم الحدیث:12275) اور عمل الیوم واللیلۃ لابن سنی (‌‌باب فضل من بات طاهرا، رقم الحدیث:773) میں مذکور ہے، اور علماء کے نزدیک مقبول ہے،حضرت ڈاکٹر عبدالحئی رحمہ اللہ نے احکامِ میت(صفحہ:190)  میں اور علامہ شامی رحمہ اللہ نے ردالمحتار(253/2) میں اخروی شہداء میں اس صفت کے حامل کو بیان کیا ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144305200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں