بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

طَہُوْرْ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

کیا لڑکے کا نام طہور رکھا جا سکتا ہے؟ خصوصاً جب کہ یہ نام خواب میں آیا ہو کہ جب میرے گھر لڑکا ہوگا تو اس کا نام طہور رکھوں؟

جواب

’’ طَہُور‘‘(ط کے زبر کے ساتھ) ایسی پاک اور صاف چیز کو کہاجاتا ہےجس میں دوسروں کو بھی پاک صاف کرنے کی صلاحیت ہو،اور یہ عیوب اور گناہوں سے پاک صاف ہونے سےبھی کنایہ ہے،لہٰذابصورتِ مسئولہ لڑکے کا نام ’’طَہُوْر‘‘ رکھنادرست ہے،تاہم خواب کی وجہ سے مذکورہ نام رکھنا لازم نہیں۔

تاج العروس  میں ہے:

"(والطهور) ، بالفتح (المصدر) ، فيما حكى سيبويه من قولهم: تطهرت طهورا، وتوضأت وضوءا، ومثله: وقدت وقودا (و) قد يكون الطهور: (اسم ما يتطهر به)،كالفطور والسحور والوجور، والسعوط ... (أو) الطهور: هو (الطاهر) في نفسه (المطهر) لغيره ... الطهور في اللغة هو الطاهر المطهر؛ لأنه لا يكون طهورا إلا وهو يتطهر به."

(ص:٤٤٦،ج:١٢،فصل الطاء المهملة مع الراء،ط:دار إحياء التراث)

القاموس المحيط  میں ہے:

"والطهور: المصدر، واسم ما يتطهر به، أو الطاهر المطهر."

(ص:٤٣٢،باب الراء،فصل الطاء،ط:مؤسسة الرسالة)

لسان العربمیں ہے:

"والطهر: نقيض الحيض، والمرأة طاهر من الحيض وطاهرة من النجاسة ومن العيوب، ورجل طاهر ورجال طاهرون ونساء طاهرات."

(ص:٥٠٤،ج:٤،حرف الراء،فصل الطاء المهملة،ط:دار صادر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506102603

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں