بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تحیۃ الوضو کی نیت


سوال

تحیة الوضو کی نیت  کیا ہوگی؟

جواب

وضو کرنے کے بعد جسم خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے، اس نماز کو "تحیۃ الوضو" کی نماز کہتے ہیں، اور اگر کوئی شخص وضو کرنے کے بعد کوئی فرض یا سنت وغیرہ پڑھ لے تب بھی کافی ہے، تحیۃ الوضو کا ثواب مل جائے گا  اور مستقل تحیۃ الوضو کی نیت سے بھی ادا کی جاسکتی ہے  کہ دو رکعت تحیۃ الوضو  کی پڑھتا ہوں، دل میں یہ نیت بھی کافی ہے ، زبان سے ادائیگی ضروری نہیں۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار(2 / 22):

 "( وندب ركعتان بعد الوضوء ) يعني قبل الجفاف كما في الشرنبلالية عن المواهب".

حاشية الطحطاوي (1 / 261):

"وفي شرح المشكاة من كتاب الطهارة: لو صلى عقب الوضوء فريضة حصلت له هذه الفضيلة كما تحصل تحية المسجد بذلك اه".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں