بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تہجد کا وقت


سوال

میرا سوال تہجد کے آخری وقت کے بارے میں ہے۔ ہمارے علاقے میں مثلا طلوع فجر یا صبح صادق 5 بج کر 7 منٹ ہے توگوگل یا دوسرے ایپس وغیرہ میں تہجد کا آخری وقت طلوع فجر سے تقریبًا 30 منٹ پہلے یعنی 4 بج کر 37 منٹ پر ختم ہونا لکھا ہے۔ لہذا آپ صاحبان رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب

تہجد کا وقت  صبح صادق (طلوع فجر)  پر ہی ختم ہوتا ہے،لہذا آپ کے علاقہ کے کسی مستند نقشہ کے مطابق جو صبح صادق (طلوع فجر) کا وقت ہو اس سے پہلے پہلے تہجد کا وقت ہے۔صبح صادق (طلوع فجر) سے  ۳۰ منٹ قبل تہجد کا وقت ختم ہونے والی بات درست نہیں ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"1188 - عن عائشة رضي الله عنها، قالت: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي فيما بين أن يفرغ من صلاة العشاء إلى الفجر إحدى عشرة ركعة، يسلم من كل ركعتين، ويوتر بواحدة، فيسجد السجدة من ذلك قدر ما يقرأ أحدكم خمسين آية قبل أن يرفع رأسه. فإذا سكت المؤذن من صلاة الفجر، وتبين له الفجر، قام فركع ركعتين خفيفتين، ثم اضطجع على شقه الأيمن حتى يأتيه المؤذن للإقامة، فيخرج» . متفق عليه

(فيما بين أن يفرغ من صلاة العشاء إلى الفجر) : وهو بظاهره يشمل ما إذا كان بعد نوم أم لا."

(کتاب الصلاۃ، صلاۃ اللیل، ج نمبر ۳، ص نمبر  ۹۰۱، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101548

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں