بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تہجد کی نماز کی رکعات


سوال

تہجد کی کتنی رکعات ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ تہجد کی نماز کی رکعات  دو سے لیکر بارہ رکعات تک کتب احادیث میں منقول ہیں۔ البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا عام معمول آٹھ رکعات پڑھنے کا تھا، اس لیے تہجد کی آٹھ رکعات پڑھنا بہتر ہے، ورنہ جتنی رکعات باآسانی ہوسکے، پڑھ سکتے ہیں۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"وصلاة الليل وأقلها على ما في الجوهرة ثمان .

(قوله وأقلها على ما في الجوهرة ثمان) قيد بقوله على ما في الجوهرة لأنه في الحاوي القدسي قال: يصلي ما سهل عليه ولو ركعتين والسنة فيها ثماني ركعات بأربع تسليمات اهـ والتقييد بأربع تسليمات مبني على قول الصاحبين، وأما على قول الإمام فلا كما ذكره في الحلية، وقال فيها أيضا، وهذا بناء على «أن أقل تهجده - صلى الله عليه وسلم - كان ركعتين، وأن منتهاه كان ثماني ركعات» أخذا مما في مبسوط السرخسي."

(کتاب الصلوٰۃ،ج۲،ص۲۵،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں