بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تہجد کی نماز کا طریقہ


سوال

تہجد کی نماز عام نوافل  کی طرح ہے یا اس کا کوئی مخصوص طریقہ ہے؟

جواب

تہجد کی نماز کا طریقہ وہی ہے جو عام نفل نماز کا ہے، اس کا الگ سے شریعت میں کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں ہے، البتہ تہجد رات کے آخری پہر میں پڑھنا افضل ہے، اور تہجد   کی نماز میں افضل یہ ہے کہ آٹھ رکعت چار سلام کے ساتھ پڑھی جائیں، یعنی دو، دو رکعت کرکے پڑھی جائیں، اور ممکن ہو تو قدرے طویل تلاوت کی جائے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144204200181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں