بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تفویض طلاق کا حکم کیا ہے؟


سوال

طلاق تفویض میں مجلس کے ساتھ مقید ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب

تفویض طلاق کی بعض صورتوں میں تفویض کے فورا بعد  اسی مجلس میں تفویض شدہ حق کو استعمال  کرنا  بیوی کے لئے  ضروری ہوتا ہے، اور بعض صورتوں میں  تفویض طلاق  کسی خاص شرط کے ساتھ مشروط ہوتی ہے، اور بعض صورتوں میں ساری زندگی میں کبھی بھی  اس حق کو استعمال کرنے کا حق بیوی کو حاصل ہوتا ہے، پس تفویض  طلاق کی مختلف صورتوں کے حکم کا مدار  شوہر کے الفاظ پر ہے، یعنی اس نے اپنی بیوی کو کن  الفاظ سے، اور کس حالت میں  طلاق مفوض کی ہے، لہذا شوہر کے الفاظ تحریر کرکے ان الفاظ سے مفوض شدہ طلاق کے اختیار کا حکم معلوم کرلیا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں