بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تدفین کے بعد قبر پر اذان دینا


سوال

تدفین کے بعد قبر پر اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

تدفین کے بعد دعا کرنا  تو ثابت اور جائز ہے، لیکن تدفین کے بعد قبر پر اذان دینا  شریعت میں ثابت نہیں،  بلکہ   بدعت ہے، اس سے اجتناب ضروری ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 385):

"قيل: وعند إنزال الميت القبر قياسًا على أول خروجه للدنيا، لكن رده ابن حجر في شرح العباب."

 امداد الفتاوی جدید  436-11:

’’علماء نے اس کو رد کیا ہے:کما في ردالمحتار أول باب الأذان، قیل: وعند إنزال المیت القبر قیاساً علی أول خروجه للدنیا، لکن رده ابن حجر في شرح العباب".
بالخصوص جب کہ عوام اس کااہتمام والتزام بھی کرنے لگیں،کما هو عادتهم في أمثال هذه   کہ التزام مالا یلزم سے مباح بلکہ مندوب بھی منہی عنہ ہو جا تا ہے۔کما صرّح به الفقهاء وفرعوا علیه أحکاماً‘‘.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں