بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کو کچھ تبرعاً اور احساناً دینا


سوال

میرے والد کا پچھلے دنوں انتقال ہو گیا تھا ، کفن دفن کا باقی سارا خرچہ میں نے اٹھایا، بس اِس میں میرے کزن نے اپنی جیب سے کفن خریدا اور مجھ سے پیسے واپس نہیں لیے یہ کہتے ہوئے كے مرحوم میرے والد کی جگہ تھے، اب کیا مجھے ہر حال میں یہ پیسے اپنے کزن کو واپس دینے چاہیے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے کزن کا سائل کے والد کو  کفن خرید کر دینا یہ اس کی طرف سے تبرع اور احسان ہے سائل پر اس کی  رقم کا  واپس کرنا لازم نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100804

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں