بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی جماعت والے حضرات کا معتکفین کے لیے بنائےگئے بیت الخلا کا استعمال کرنا


سوال

ہماری مسجد جو صرف 120 گز کے رقبے پر مشتمل ہے اس میں معتکفین کو پہلی منزل پر مسجد سے سیڑھیاں نکال کر اعتکاف کے لئے جگہ دی گئی۔

چند سال پیش تر معتکفین ہی کی آسانی کے لئے پہلی منزل پر مسجد کی حدود سے باہر ایک چھجے پر وضوخانہ اور ایک طرف مشترکہ بیت الخلاء اور حمام بنایاگیا۔

استفسار  طلب امر یہ ہے کہ اس مشترکہ  بیت الخلاء کو جو صرف معتکفین کے لئے بنایاگیا تھا ،تبلیغی جماعت کے احباب جنہیں پہلی ہی منزل پر ٹھہرایا جاتا ہے کیا وہ بھی اس مشترکہ بیت الخلاء کو استعمال کرسکتے ہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مسجد کے متولی اور انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ بیت الخلاء کے استعمال کرنے کی اجازت ہو تو تبلیغی جماعت والے اس بیت الخلاء کو استعمال کرسکتے ہیں،اگر متولی اور انتظامیہ کی طرف اس خاص بیت الخلاء کے استعمال کی اجازت نہ ہوتو پھر استعمال نہ کریں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"صرحوا بأن مراعاة غرض الواقفين واجبة."

(كتاب الوقف، مطلب في المصادقة على النظر، ج:4، ص: 445، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100260

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں