نام طابش کس زبان کا لفظ ہے؟ کیا تابش ت سے اور ط سے دونوں الفاظ کے ساتھ نام بن سکتا ہے؟ طالش اور طابش کا ایک ہی مطلب ہے؟
۱: تابش ت کے ساتھ فارسی زبان کا لفظ ہے، اور اس کے معنی چمک اور روشنی کے ہیں ۔۲: تالش اور طالش ایک خاص قوم کا نام ہے جو ایران کے طالش نامی پہاڑی سلسلے میں بستی ہے، نیز اس نام سے ایران اور آذربائیجان کے خاص علاقے موسوم ہیں۔ فقط واللہ أعلم بالصواب ۔
فتوی نمبر : 143410200045
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن