بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عاجز شخص کے لیے وظیفہ


سوال

کچھ عمل بتائیں،  ایک کام کرنے کا ہوتا ہے اور مہینے گزر جاتے ہیں اور کر  نہیں پاتا!

جواب

صلاۃ الحاجت اور اس کے بعد دعا سب سے مجرب عمل ہے، عین زوال کے وقت جیسا ہی ظہر کا وقت شروع ہو تو پڑھیں اور تہجد کے وقت دعا مانگیں اور فرض نمازوں کے بعد دعائیں مانگا کریں، ان شاء اللہ جلد کام ہوجائے گا۔

نیز صبح و شام  اور فرض نمازوں کے بعد درج ذیل دعا پڑھنے کا اہتمام کریں:

’’اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَقَهْرِ الرِّجَالِ‘‘.

’’ترجمہ: یا اللہ! میں تیری پناہ پکڑتا ہوں فکر اور غم سے،اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں کم ہمتی اور سستی سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں بزدلی اور بخل سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں قرض کے غلبہ اور لوگوں کے ظلم و ستم سے۔‘‘

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144212201060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں