بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غصے کا علاج


سوال

مجھے غصہ بہت آتا ہے کوئی غلط بات برداشت نہیں کرپاتی،  سب  سے  لڑائی ہوتی ہے،  زبان بہت خراب استعمال کرجاتی ہوں غصے  میں۔ مہربانی فرما کر  کوئی دعا بتادیں، جس سے میں اپنی زبان اور غصے  پر قابو پاسکوں۔ رشتے ٹوٹ رہے ہیں،  میں رشتے جوڑنا اور نباہنا چاہتی ہوں، میرے حق میں دعا بھی کردیں!

جواب

نبی اکرم ﷺ کی سیرت اور صفات کا مطالعہ کرنا چاہیے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سیرت اپنانے کا حکم دیا ہے اور بدزبانی کے خطرناک انجام کو سوچنا چاہیے اور غصہ آئے تو  ’’أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ‘‘ پڑھتی رہیں اور وضو کرلیا کریں اور حالت بدل دیا کریں۔ اللہ تعالیٰ نیک اخلاق نصیب فرمائے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209200451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں