بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حافظہ اور ذہانت کی تیزی کے لیے وظیفہ


سوال

ذہن تیز کرنے کے لیے کوئی جامع وظیفہ بتائیں،  میں درجہ اولیٰ کا طالب علم ہوں،  اسباق صحیح طرح یاد نہیں ہوتے۔

جواب

جن گناہوں کا چھوڑنا آپ کے اختیار میں ہے ان گناہوں کو آپ چھوڑ دیں، اور جن عبادات میں آپ سے کوتاہی ہو رہی ہے آپ ہمت کرکے ان عبادات کو پابندی سے بجا لائیں، اپنے اساتذہ کی خدمت کو اپنے اوپر لازم کریں، اساتذہ اور والدین سے خوب دعائیں لیں۔ اور روزانہ دو رکعت صلاۃ الحاجت پڑھیں اور صلاۃ الحاجت کے سجدے میں {رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمًا} تین مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ علم نافع عمل صالح عطا فرمائیں گے۔ 

نیز جب بھی کچھ یاد کرنے لگیں اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر درج ذیل دعائیں تین تین مرتبہ پڑھیں:

1- " اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يَنْظُرُوْنَ الْكِتَابَ نَظْرَةً وَّاحِدَةً فَيَحْفَظُوْنَ مَا فِيْهِ".

2- اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لِيْ فِيْ وَقْتِيْ، اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لِيْ فِيْ حِفْظِيْ.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں