بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں حضرت یعقوب علیہ السلام کی زیارت، ان کا تلاوت کرنا، ان سے دعا کی درخواست


سوال

میں نے خواب میں دیکھا کہ اپنے پرانے گھر کی چھت پر دوست کے ہمراہ لیٹا ہوں اور ساتھ  متصل مسجد سے  پیغام ملتا ہے کہ وہاں مجھے حضرت یعقوب علیہ السلام بلا رہے ہیں،  میں دوڑتا جاتا ہوں وہ قرآن کی تلاوت میں مصروف ہوتے ہیں، میں ادب سے خاموش بیٹھ جاتا ہوں، جب وہ قرآن بند کرتے میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں سے لگاتا ہوں، اور وہ مجھ سے سوال کرتے ہیں اصل میں معشوقیت کیا ہے؟ تو  میں نم آنکھوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتا ہوں اور اسی وقت میرا دوست بھاگا آرہا ہوتا ہے زیارت کے لیے۔ آگے میں ان سے کچھ  دلی خواہشاتِ کی تکمیل کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں اور روتے روتے آنکھ کھل جاتی۔ میرا خواب کیسا ہے اور کس طرف اشارہ کرتا ہے؟

جواب

پیغمبر کو خواب میں دیکھنا اہم دینی مقصد میں کامیابی ہے، اور خاص طور پر حضرت یعقوب علیہ السلام کو دیکھنا اشارہ ہے کہ فی الحال آپ جس پریشانی کی وجہ سے غمزدہ ہیں آپ اس پر صبر کریں، انجام بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں