بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1446ھ 12 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سمندر اور اس میں چھوٹی مچھلیاں دیکھنا


سوال

میں اکثر اوقات خواب میں سمندر میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں بڑے بڑے سمندری جہازوں میں اپنے آپ کو سوار دیکھتا ہوں۔ ایک روز دیکھا کہ میرے پاس چھوٹی چھوٹی مچھلیاں ہیں کوئی مجھے بول رہا ہے انہیں سمندر میں آزاد کردو۔ کل پھر میں نے اپنے اپنے آپ کو سمندر میں سوار دیکھا ہے۔ میرے مالی حالات بہت اچھے تو نہیں پر اللّٰہ کا کرم ہے اچھا گزاراہورہا ہے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میں ایسا بار بار کیوں سمندر اور جہاز کیوں دیکھتا ہوں؟

جواب

سمندر اور اس میں چھوٹی مچھلیاں دیکھنا کاروبار کے نقصان کی دلیل ہے۔ آپ کو چاہیے کہ کسی ماہر کے مشورے سے آپ تجارت کریں اور اللہ کے نام پر نفع کے اندر فیصد مقرر کریں۔ مثلاً دل ہی دل میں (زبان سےالفاظ کہے بغیر)یوں طے کریں کہ اللہ اگر مجھے روز  ایک ہزار کا نفع دیں گے اس میں سے سو روپے اللہ کے نام پر دوں گا۔

پھر ان شاء اللہ کاروباری بندش کھل جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں