بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیسنر کے لیے وظیفہ


سوال

مجھے کینسر کا مرض لاحق ہوگیاہے۔ برائے مہربانی مجھے جلد از جلد اگر ممکن ہوسکے کوئی قرانی وظیفہ عنایت فرمادیجیے!

جواب

روزانہ تین سو تیرہ  مرتبہ آیتِ کریمہ ’’لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ‘‘   اور اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ زمزم کے پانی پر دم کرکے پینا شروع کریں اور اللہ سے عہد کریں کہ مجھے اگر تندرستی مل گئی تو میں خود اور اپنی اولاد کو دین کا عالم بناؤں گا۔ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ آپ کو شفا عطا فرمائٰیں گے۔ 

اور اگر وسعت اور طاقت ہو تو اسی ارادے سے عمرے پر چلے جائیں، وہاں ملتزم پر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں۔ کینسر کے بے شمار مریض وہاں دعا مانگنے سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں