میری چھوٹی بہن بہت بیمار ہے, دو سال ہونے والے ہیں, بہت جگہ لے گئے, لیکن کچھ نہیں ہوا آپ سے گزارش ہے کہ میری بہن کے لیے دعا فرما دیں اور کچھ بتادیجیے جس سے جلد اللہ شفا عطا فرما دے، بہت پریشان ہیں ہم۔
فجر کی سنتوں اور فرض کے بیچ میں مریض کے سرہانے کھڑے ہو کر اکتالیس مرتبہ بسم اللہ سمیت سورۃ فاتحہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم کے میم کو الحمد للہ کے لام کے ساتھ ملا کر) پڑھ کر پانی پر بھی اور مریض پر بھی دم کیا کریں۔
چالیس دن تک یہ عمل کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110200950
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن