بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں کرونا وبا کو ماچس کی تیلی کی صورت میں دیکھنا


سوال

میں نے  خواب میں دیکھا کہ مجھے ایک بندہ کہتا ہے: ’’وہ ہے کرونا کرونا‘‘۔  ایک ماچس کی تیلی تھی جو جلی ہوئی نہیں تھی،  میں نے اسے توڑ دیا۔  آپ تعبیر بتاسکتے ہیں؟

جواب

بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ وبا ہے جو انسانوں کے خواہشات اور بدکاریوں کے دلدل میں پھنسنے کی وجہ سے وجود میں آئی ہے، اس لیے کہ ماچس کی تیلی میں آگ ہے، جس سے مراد انسان کا نفس ہے۔ اور اس میں گناہوں کی محبت وہ آگ ہے جو اللہ تعالیٰ کے قہر اور غضب کا سبب ہے۔  ہر آدمی کا کرونا سے بچاؤ ہر اس گناہ کے چھوڑنے میں ہے جس کے اندر وہ مبتلا ہے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144110200274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں