بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بے اولاد کے لیے اولاد کا وظیفہ


سوال

میں ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں،  ٹیسٹ رپوٹ بیوی  کی بالکل  ٹھیک ہے. مگر اللہ کی طرف سے ابھی شاید دیر ہے. تو مجھے کوئی ایسا شرعی عمل وظیفہ دعا بتایا جائے جس کو کرنے سے اللہ کی مہربانی کا مستحق ٹھہروں!

جواب

 استغفار اور صدقے کی کثرت کریں، اور  ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ دعا مانگیں:

{رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ}

نیز کمزور اورنحیف یا زخمی قسم کا جانور مثلاً بلی تلاش کریں، اور اسے کھلانا پلانا شروع کریں، دیکھ بھال کریں، یہاں تک کہ وہ صحت مند ہوجائے اس کے بعد یوں دعا کریں: "یا اللہ! اس بے زبان مخلوق کے ساتھ  میں نے نیکی کی ہے اس کی برکت سے مجھے اولاد عطا فرما"۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ اولاد سے نوازیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں