اگر آپ پر کوئی بڑا الزام یا بہتان لگایا جائے تو اس الزام سے نکلنے کے لیے کیا وظیفہ پڑھا جائے؟
ایسی مضبوط اور پکی توبہ کہ زندگی بھر اس گناہ کی طرف جانے کا تصور بھی نہ رہے۔ اس سے عزت محفوظ ہوجائے گی۔ اور ذیل کی دعائیں پڑھنے کا اہتمام کریں:
1- اَللّٰهُمَّ اسْتُرْنِيْ بِسِتْرِكَ الْجَمِيْلِ
2- اَللّٰهُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِيْ وَآمِنْ رَوْعَاتِيْ
3- اَللّٰهُمَّ لَا تُخْزِنِيْ فَإِنَّكَ بِيْ عَالِمٌ وَلَا تُعَذِّبْنِيْ فَإِنَّكَ عَلَيَّ قَادِرٌ
4- اَللّٰهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتِيْ فِي الْأُمُوْرِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ
جب بھی دعا مانگیں ان میں سے ہر دعا کو کم از کم تین بار پڑھیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109203081
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن