خواب میں مولا علی کو دیکھا کہ خواب دیکھنےوالااورحضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت محمد ﷺ کو ڈھونڈ رہے ہیں یا ان کا انتطار کر رہے ہیں۔ خواب میں ایک صحابی کو دیکھا نام نہیں پتا اور ایک بچے کو جس کا نام عون ہے۔ خواب میں حضرت علی سے ہوئی گفتگو یاد نہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھنا عزت اور بہادری کی طرف اشارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ عزت اور بہادری عطا فرمائیں گے۔
لیکن آپ کا حضرت علی سے محبت وتعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے خلاف معلوم ہورہا ہے، آپ ان سے تعلق حضور کے بتلائے ہوئے طریقے اور اصول کے تحت رکھیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے متعلق غلط عقیدے کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے رہ جائیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202825
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن