بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں نبی اکرم ﷺ کی اقتدا میں کسی کی جنازہ کی نماز ادا کرنا


سوال

میں نے خواب دیکھا ہے نماز جنازہ ادا کر رہا ہوں ۔ نبیﷺ پاک کی اقتدا میں،  کس کا جنازہ ہے پتا نہیں ہے؟

جواب

خواب دیکھنے والے کے سامنے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے مٹتے جا رہے ہیں چاہے ان کے بدن میں، یا ان کے گھر میں، خاندان میں، علاقے میں اور یہ ان کی روک تھام کی کوئی کوشش نہیں کررہے۔ لہٰذا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر مر مٹنے کا جذبہ پیدا کریں اور ان کو زندہ کرنے کی کوشش کیا کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں