جلد از جلد شادی اور اچھے رشتے کے لیے مجرب وظیفہ بتا دیں، رشتے آتے نہیں، اگر آتے ہیں تو بات نہیں بنتی ہے .اگر بندش ہے تو اس کا بھی وظیفہ بتا دیں .
عشاء کی نماز کے بعد روزانہ چالیس دن تک 41 مرتبہ درج ذیل آیت پڑھیں:
{وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ } [الطلاق: 2،3]
اور یا عَزِیزُ کا ورد کثرت سے رکھیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201819
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن