خواب میں دودھ دیکھنا اور گرنا، اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟
خواب میں ددودھ دیکھنے سے مراد دین اور علم ہے اور اس کا گرنا ناقدری کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی باوجود علم ہونے کے اس پر عمل نہیں ہورہا یا علم کے مواقع فراہم ہونے کے باوجود اس کو سیکھنے کا اہتمام نہیں ہورہا ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201801
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن