میں نے خواب میں دیکھا کہ میری تائی امی جو فوت ہوچکی ہیں مجھ سے پیسہ مانگتی ہیں کچھ خریدنے کے لیے اور میں فوراً اپنے بٹوے سے پیسہ نکال کر ان کو دیتا ہوں۔ پیسے تقریباً 250 ہوتے ہیں۔ اس کی تعبیر بیان کردیں!
میت کا کچھ مانگنا: ایصالِ ثواب کی تمنا کرنا ہے۔ آپ ان کے لیے ایصال ثواب کیا کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201770
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن