مجھے خواب میں مرحومہ والدہ اپنی طرف بلاتی ہیں، میں دور بھاگتا ہوں، تعبیر بتا دیں!
آپ کی والدہ کی خواہش ہے کہ آپ اللہ کی طرف رجوع کریں، نیک ماحول کی طرف آئیں، لیکن آپ فی الحال اس کے لیے تیار نہیں ہیں، لہٰذا آپ بے دینی کو چھوڑ کر دین داری اختیار کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201137
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن