بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں والدہ نے گوشت لینے بھیجا، کتے کا گوشت ملا


سوال

خواب میں دیکھا کہ گوشت لینے گئی ہوں، امی نے جس دکان سے گوشت خریدنے کا بولا وہاں گوشت مجھے نامناسب لگا، مجھے کتے کا گوشت محسوس ہوا، اور جب اس گوشت کو ہاتھ لگایا تو بدبودار اتنا تھا کہ اس کی بدبو ہاتھ سے نہیں جا رہی تھی، خریدنا 4 کلو تھا، لیکن امی کو گوشت کا حال بتایا تو امی نے کہا کہ دو کلو لے لو، میں نے صرف ایک کلو گوشت لیا اور وہ نہ امی کو دیا نہ ہی اسے پکانے کے لیے استعمال کیا۔ 

جواب

امی کے مشورے سے آپ جس ماحول میں تعلیم حاصل کرنے جارہی ہیں وہ ماحول آپ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، اس کا انجام اچھا نہیں ہے(چاہے کسی بھی قسم کی تعلیم ہو)  وہاں کا ماحول صحیح نہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں