بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں بھائیوں میں جھگڑا ہونا


سوال

میرے گھر میں خواب دیکھا گیا کہ میں اور میرے بڑےبھائی کاجھگڑا ہوتا ہے باہر ، اور میرا بڑا بھائی گھر آجاتاہے، کپڑے خون سے رنگے ہوئے ہوتے ہیں اور کہتا ہے: میں اسے اب نہیں چھوڑوں گا، دیکھو میرا دانت ہل رہا ہے، یہ اس نے کیا ہے۔ اس دوران میں آجاتا ہوں، میرے کپڑے بھی خون سے رنگے ہوتے ہیں اور کہتا ہوں: میں نے اب مزید اس گھر میں نہیں رہنا، سامان سمیٹتا ہوں جلدی میں اور والدہ سے کہتا ہوں: چلو ماں، چلتے ہیں۔ والدہ کا چہرہ بھی ہرا ہرا جیسا ہوتا ہے۔ اس خواب کی تعبیر کے بارے میں برائے کرم راہ نمائی فرمائیے!

جواب

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں بھائی سودی کاروبار میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے بڑے بھائی اور ان کی اولاد مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں، کسی مفتی صاحب کے سامنے اپنے کاروبار کا ذکر کریں اور حرام آمدن سے فوری توبہ کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201208

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں