بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غصہ دور کرنے کی تدبیر


سوال

مجھے معمولی بات پر بہت زیادہ غصہ آتا ہے اور اکثر نوبت لڑنے جھگڑنے تک پنچ جاتی ہے،  جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے ناراض ہوجاتے ہیں،  کوئی وظیفہ بتا دیں؛ تاکہ میں اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کروں!

جواب

درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں، جس وقت غصہ آئے تو اعوذباللہ من الشیطان الرجیم پڑھیں، اگر کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں، بیٹھے ہوں تو لیٹ جائیں، یا وضو کرلیں، یا پانی پی لیں، کم از کم اس مجلس سے اٹھ کر کسی کام میں مشغول ہوجائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201107

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں