کوئی بیس برس قبل خواب میں دیکھا کہ بیت اللہ کے قریب پہاڑی پر ٹھکانہ ہے غالباً پہرہ داری کے سلسلے میں۔ مسلسل دیکھتے دیکھتے واپسی کا دن آ جاتا ہے اور دل میں ٹیسیں اٹھ رہی ہیں کہ اتنا قریب اور اتنے دن رہنے کے بعد طواف نہیں کر سکا، پھر کچھ دن بعد خواب دیکھا کہ حرم پاک کے دروازے کے نیچے تہ خانے میں ڈیوٹی لگی اور پھر زیارت نہ کر سکا۔
بیس برس قبل جو خواب دیکھا اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس وقت کے اہل اللہ اور علمائے حق سے استفادہ کرنا اور فائدہ حاصل کرنا ممکن تھا، لیکن فائدہ نہیں اٹھایا ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200830
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن