میں ایک دینی ادارے کے لیے گرافکس کا کام کرتی ہوں، جو خواتین کو آن لائن دین کا علم سکھا رہا ہے۔ ان کا ایک کورس غسل میت کے حوالے سے ہے، اب ظاہر ہے کہ آن لائن کورس میں عملی مشق تو نہیں ہو سکتی اس لیے طالبات کو غسل اور تکفین کا طریقہ سکھانے کے لیے کیا ڈمی کی تصویر استعمال کی جاسکتی ہے؟ یہاں تصویر منسلک کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے ورنہ میں ان تصاویر کو بھی شیئر کرتی جن کو استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔
ڈمی اگر جاندار کی شکل میں ہو تو وہ مجسمہ ہے اور اس کا بنانا اور استعمال میں لانا ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201133
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن