بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سید کو زکات دینا


سوال

میرا ایک رشتہ دار ہے، جو  سید ہے بوجہ بیماری  کام نہیں کر سکتا ، کیا میں اس کو زکوات دے سکتا ہوں ؟

جواب

سید اگر ضرورت مند ہو تو اس کی زکات و صدقات واجبہ  کے علاوہ  دیگر  مدات سے مدد کرنی  چاہیے، زکات سید کو دینا  اور اس کے لیے لینا جائز نہیں، اور نہ ہی سید کو دینے سے زکات ادا ہوتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں صاف مال سے اپنے  مذکورہ سید  رشتہ دار کی مدد کریں،  خود نہیں کرسکتے تو اصحابِ خیر کو اس مصرفِ خیر کی طرف متوجہ کرسکتے ہیں، حلال آمدن سے سادات کے تعاون کے نتیجے میں ان شاء اللہ روزِ قیامت سردارِ دوجہان ﷺ کی شفاعت کی قوی امید ہے۔

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

سید کو زکات دینا کیسا ہے؟

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200440

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں