کیا کسی سید کی بیوہ جو کہ خود سیدہ نہیں ہے ، کو زکاۃ دی جا سکتی ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ بیوہ (غیر سیدہ) خاتون مستحقِ زکاۃ ہوں تو انہیں زکاۃ دے سکتے ہیں۔
مستحق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ملکیت میں ضرورتِ اصلیہ سے زائد نصاب (یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) کے برابر رقم نہ ہو ، اور نہ ہی اس قدر ضرورت و استعمال سے زائد سامان ہو کہ جس کی مالیت نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) کے برابر بنتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202257
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن