بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیاحت کے ویزہ پر مزدوری کرنا


سوال

اگر کوئی شخص اپنے ملک سے دوسرے ملک کا سیاحت کا ویزہ لے کر جائے ،وہاں سیاحت کے بجائے مزدوری کرے ،تو کیا ایسی مزدوری کی کمائی جائز یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ سیاحتی ویزہ پر بیرونی ملک جا کر وہاں غیر قانونی طریقہ سے رہائش اختیار کرنا اور مزدوری کرنا قانونی طور پر منع اور جرم ہے ،اور اپنی عزت کو خطرے میں ڈالنا ہے ،جو کہ غلط ہے ،تاہم اگر حلال مزدوری اور نوکری کر رہا ہے تو اس کی کمائی حلال ہو گی اور اس کمائی کو اپنے لیے استعمال میں لانا اور خرچ کرنا جائز ہوگا ۔

کنز العمال میں ہے:

"عن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌ليس ‌للمسلم ‌أن ‌يذل نفسه، قالوا: يا رسول الله وكيف يذل نفسه؟ قال: يتعرض من البلاء لما لا يطيق۔"

(الکتاب فی الاخلاق ،ج:3،ص:802،ط:مؤسسۃ الرسالۃ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144306100129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں