بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سسرال میں دل نہیں لگتا،کیایہ جادو کے اثرات تو نہیں ہے؟


سوال

میری شادی کے 3 مہینے ہو گئے ہیں ،جب سسرال میں ہوتی ہوں تو اکیلا پن محسوس کرتی ہوں،جب شوہر ساتھ ہو تو پھر ٹھیک ہوجاتی ہوں،جب ماں باپ کے گھر جاتی ہوں تو خوش ہوتی ہوں ،جب واپس آتی ہوں ،تو راستے سے ہی پریشان ہوجاتی ہوں کہ اب پھر سسرال جاناہے،سسرال کے لوگ میری عزت کرتے ہیں ،پھر بھی میرادل وہاں نہیں لگتا، کسی نےمیرے اوپر کوئی جادووغیرہ تو نہیں کیاہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ انسان  کی فطرت یہ ہے کہ جب  وہ کسی نئی جگہ جاتاہے تو اُس کو وہاں اجنبیت اور اکیلا پن محسوس ہوتاہے،نئے لوگوں کے درمیان طبعی  طور پرانسان کادل نہیں لگتا،تاہم یہ کیفیت ہمیشہ نہیں رہتی ،کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ کیفیت ختم ہوجاتی ہے،انسان مانوس ہوجاتاہے،اور پھر وہ خوش رہتاہے ،سائلہ کی چوں کہ نئی شادی ہوئی ہے،اس وجہ سےسسرال میں اجنبیت اور اکیلاپن محسوس ہوتاہے،سائلہ کوچاہیے کہ وہ پریشان نہ ہو،صبر وحوصلہ  سے کام لیں،شوہر کے گھر کو اپناہی گھر اورشوہر کےوالدین کو اپنے ہی والدین سمجھیں،اپنے آپ کو شوہر اور اُن کےوالدین کی خدمت میں مصروف رکھیں،فرض نمازوں کا اہتمام کریں ،صبح وشام کی مسنون دعائیں اور ہرفرض نماز کے بعدایک مرتبہ اورفجر و مغرب کی نماز کے بعدتین تین مرتبہ معوذتین(آخری دو قل) پڑھیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں