بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سسر کا اپنی بہو کو خون عطیہ کرنا


سوال

کیا سسر اپنی بہو کو خون عطیہ کرسکتا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بہو کو اگر خون کی ضرورت ہو تو سسر کا اسے خون عطیہ کرنا درست ہے، شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے،تاہم خون انسانی بدن کا جزو ہے، اور انسان کے لیے  اپنے جسم کا کوئی بھی جزو عطیہ دینا جائز  نہیں ہے، البتہ اگر کوئی مریض اضطراری حالت میں ہو اور ماہر ڈاکٹر کی نظر میں خون دیے بغیر اس کی جان جانے یا مرض طویل ہوجانے کا اندیشہ ہو اور اس کے علاوہ کوئی اور راستہ بھی نہ ہو تو ایسی صورت حال میں خون بطور عطیہ دینا جائز ہوجاتا ہے، اور اس طرح ایک مسلمان کی جان بچانے پر ثواب کی بھی امید ہے۔

"مجمع الأنهر فى شرح ملتقى الأبحر" میں ہے:

"وفي شرح المنظومة ‌الإرضاع ‌بعد ‌مدته ‌حرام؛ لأنه جزء الآدمي والانتفاع به غير ضرورة حرام على الصحيح وأجاز البعض التداوي به؛ لأنه عند الضرورة لم يبق حراما."

(كتاب الرضاع، باب مايحرم بالرضاع، ج:1، ص:376، ط:دار إحياء التراث العربي)

"حاشيه ردالمحتار على الدرالمختار" میں ہے:

"(و لم يبح الإرضاع بعد موته) لأنه جزء آدمي والإنتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح شرح الوهبانية. وفي البحر: لا يجوز ‌التداوي ‌بالمحرم في ظاهر المذهب، أصله بول المأكول كما مر (قوله: و في البحر) عبارته: وعلى هذا أي الفرع المذكور لا يجوز الإنتفاع به للتداوي. قال في الفتح: وأهل الطب يثبتون للبن البنت أي الذي نزل بسبب بنت مرضعة نفعا لوجع العين. واختلف المشايخ فيه، قيل لا يجوز، وقيل يجوز إذا علم أنه يزول به الرمد.

و لايخفى أن حقيقة العلم متعذرة، فالمراد إذا غلب على الظن و إلا فهو معنى المنع اهـ. ولا يخفى أن ‌التداوي ‌بالمحرم لا يجوز في ظاهر المذهب، أصله بول ما يؤكل لحمه فإنه لايشرب أصلًا. اهـ. (قوله: بالمحرم) أي المحرم استعماله طاهرا كان أو نجسا ح (قوله: كما مر) أي قبيل فصل البئر حيث قال: فرع اختلف في ‌التداوي ‌بالمحرم. وظاهر المذهب المنع كما في إرضاع البحر، لكن نقل المصنف ثمة وهنا عن الحاوي: وقيل يرخص إذا علم فيه الشفاء ولم يعلم دواء آخر كما خص الخمر للعطشان وعليه الفتوى. اهـ. ح."

(کتاب النکاح، باب الرضاع، ج:3،ص:211،ط:سعید)

فقط والله تعالى اعلم


فتوی نمبر : 144512101132

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں