بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سسر کے لیے بیوہ بہو محرم ہے


سوال

میں ، میری اہلیہ، میرا بیٹا ، میری بہو. ہم سب ایک گھر میں رہتے تھے۔ میری اہلیہ بیمار رہنے لگی تو اکثر بیٹی کے گھر رہنے لگیں،  کیونکہ وہ ان کی خدمت کرتی تھی۔ اسی اثناء میں میرے بیٹے کا انتقال ہو گیا۔ بیٹے کی جدائی سے میری اہلیہ مزید بیمار ہو گئی،  اب وہ کوئی کام خود نہیں کر سکتیں ،اس وجہ سے وہ بیٹی کے پاس رہتی ہیں۔

موجودہ صورتحال میں کیا میں اپنی بہو اور  پوتا پوتی   ایک گھر میں رہ سکتے ہیں؟  میری عمر تقریبًا 64 سال ہے ۔ میں سن 1958 کا پیدائشی ہوں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سائل اپنی بیوہ بہو کا محرم ہے، وہ اپنی بہو، اور پوتا پوتی کے ساتھ ایک گھر میں رہ سکتا ہے، تاہم بہو کے ساتھ خلوت میں وقت گزارنے اور اس سے ہنسی مذاق  کرنے سے اجتناب کرے۔

رد المحتار علي الدر المختارمیں ہے:

"والمحرم من لا يجوز له مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو صهرية كما في التحفة."

( كتاب الحج، ٢ / ٤٦٤، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144412100237

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں