کیا سسر داما کو زکوة دے سکتا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر داماد غریب ہے، نصاب کا مالک نہیں ہے اور ہاشمی (سید/ عباسی وغیرہ) بھی نہیں ہے تو سسر داماد کو زکوۃ دے سکتا ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"و يجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم."
(كتاب الزكاة، فصل ركن الزكاة: 2/ 50، ط: دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144308101004
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن