بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سورتوں کی ترتیب


سوال

وتر کی پہلی رکعت میں سورہ تکاثر، دوسری میں سورہ نصر اور تیسری میں سورہ احد کی تلاوت کی گئی، اس ترتیب میں کوئی کراہت تو نہیں ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں کوئی کراہت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فرض نماز میں قصدًا اس طرح تلاوت کرنا کہ (پہلی اور دوسری رکعت میں پڑھی گئی سورتوں کے) درمیان میں ایک مختصر سورت چھوڑ دی جائے مکروہ ہے، لیکن فرض کے علاوہ نماز میں یہ مکروہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201428

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں