بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرخ آندھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے


سوال

کیا احادیث میں سرخ آندھی آنے والی کوئی قیامت کی نشانی کی پیشن گوئی ہے؟

جواب

قیامت کی نشانیوں میں سرخ آندھی کا بھی تذکرہ ہے۔ حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ نے اس کی تشریح یہ فرمائی ہے کہ یہ ایسی ہوا ہوگی جوآزمائشوں  اور بیماریوں پر مشتمل  ہوگی !

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (8 / 3435):

"وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «إذا اتخذ الفيء دولا، والأمانة مغنما، والزكاة مغرما، وتعلم لغير الدين، وأطاع الرجل امرأته، وعق أمه، وأدنى صديقه، وأقصى أباه، وظهرت الأصوات في المساجد، وساد القبيلة فاسقهم، وكان زعيم القوم أرذلهم، وأكرم الرجل مخافة شره، وظهرت القينات والمعازف، وشربت الخمر، ولعن آخر هذه الأمة أولها ; فارتقبوا عند ذلكريحا حمراء وزلزلة وخسفا ومسخا وقذفا وآيات تتابع كنظام قطع سلكه فتتابع» ". رواه الترمذي."

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں  کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " جب مال غنیمت کو دولت قرار دیا جانے لگے اور جب زکوۃ کو تاوان سمجھا جانے لگے اور جب علم کو دین کے علاوہ کسی اور غر ض سے سکھایا جانے لگے اور جب مرد بیوی کی اطاعت کرنے لگے اور جب ماں کی نافرمانی کی جانے لگے اور جب دوستوں کو  قریب اور باپ کو دور کیا جانے لگے اور جب مسجد میں شور وغل مچایا جانے لگے اور جب قوم وجماعت کی سرداری، اس قوم وجماعت کے فاسق شخص کرنے لگیں اور جب قوم وجماعت کے زعیم وسربراہ اس قوم وجماعت کے کمینے اور رذیل شخص ہونے لگیں اور جب آدمی کی تعظیم اس کے شر اور فتنہ کے ڈر سے کی جانے لگے اور جب لوگوں میں گانے والیوں اور ساز و باجوں کا دور دورہ ہو جائے اور جب شرابیں پی جانی لگیں اور جب اس امت کے پچھلے لوگ اگلے لوگوں کو برا کہنے لگیں اور ان پر لعنت بھیجنے لگیں تو اس وقت تم ان چیزوں کے جلدی ظاہر ہونے کا انتظار کرو سرخ  آندھی کا،زلزلہ کا، زمین میں دھنس جانے کا ، صورتوں کے مسخ وتبدیل ہو جانے کا اور پتھروں کے برسنے کا ، نیز ان چیزوں کے علاوہ قیامت اور تمام نشانیوں اور علامتوں کا انتظار کرو، جو اس طرح پے درپے وقوع پذیر ہوں گی جیسے ( مثلا موتیوں کی ) لڑی کا دھاگہ ٹوٹ جائے اور اس کے دانے پے درپے گرنے لگیں ۔ "

العرف الشذي شرح سنن الترمذي (3 / 414):

"قوله: (ريحاً حمراء إلخ) الريح التي تشتمل على البلاء والأمراض."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200243

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں