کیا کھرچنے کی وجہ سے جسم سے جو ماس اترتا ہے یا سر میں جو خشکی آتی ہے، کیا یہ دونوں چیزیں پاک ہیں؟مطلب اگر پانی وغیرہ میں گر جائے تو پانی پاک رہے گا یا ناپاک ہو جائے گا؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ چیزیں پاک ہیں، اگر پانی میں گر جائیں تو پانی ناپاک نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144403101354
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن