بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ فاتحہ کے بعد سورت نہ ملانے کا حکم


سوال

چار رکعت نماز ظہر کےفرض کی دوسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت نہ پڑھی جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں چار رکعت فرض نماز ظہر کی دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بھولے سے سورت نہ پڑھے تو سجدہ سہو واجب ہوگا۔ لہذا سجدہ سہو نہیں کیا تو وقت کے اندر نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإن قرأ الفاتحة وترك السورة فإنه يرفع رأسه ويقرأ السورة ويعيد القنوت والركوع ويسجد للسهو وكذا إذا قرأ السورة وترك الفاتحة فإنه يقرأ الفاتحة ويعيد السورة والقنوت ويعيد الركوع ولو أنه لم يعد الركوع أجزأه كذا في السراج الوهاج."

(كتاب الصلاة، الباب الثامن في صلاة الوتر: 1/ 111، ط: ماجديه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102596

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں