بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ فتح کی آیت کے ورد سے حج وعمرہ کی سعادت نصیب ہونا


سوال

 سورہ فتح کی آیت لقد صدق الله رسوله الرؤیا بالحقالخ کے بارے میں لوگوں کے درميان یہ مشہور ہے ،کہ اس کا ورد کرنے سے حج اور عمرہ کی سعادت نصیب ہوتی ہے ۔یہ بات کس حد تک صحیح ہے؟

جواب

حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیےسورہ فتح کی آیت نمبر 27  کا ورد قرآن وحدیث کی کسی نص سے ثابت نہیں ،البتہ بزرگوں کے مجربات میں سے ہے،لہذااس کو اسی درجہ میں رکھ کر ورد کرنا درست ہے،اور ان شاء اللہ یقین کے ساتھ ورد رکھنے پر اللہ تعالیٰ حج وعمرہ کی سعادت نصیب فرمائیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101366

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں