بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ نحل کی آیتِ سجدہ پر ایک مغالطہ کا ازالہ


سوال

امام صاحب نے آیت پڑھی:  {وللّٰه یسجد ۔۔۔ یستکبرون } (سوره نحل: 49) پڑھی اور سجدہ تلاوت کیا، پھر جب سجدہ تلاوت سے کھڑا ہوا تو یہ آیت پڑھی: {یخافون ربهم من ۔۔۔۔ يؤمرون} (سورہ نحل: 50)،  کیا دوبارہ سجدہ تلاوت کرنا ہوگا؟

وضاحت: جو چیز سبب اشکال ہے وہ یہ ہے کہ قرآنِ کریم میں سجدۂ  تلاوت آیت نمبر 49 پر لکھا ہوا ہے، لیکن لفظ سجدہ یعنی: "یسجد"  وہ آیت نمبر 50 میں ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں دوبارہ سجدہ نہیں ہوگا۔ نیز واضح ہو کہ  لفظ "يسجد" آیت نمبر 49 میں ہے نہ کہ آیت نمبر 50 میں۔ اور مصحف کے حاشیے میں لفظِ سجدہ آیت نمبر  50 پر لکھا ہوا ہے نہ کہ 49 پر۔  خلاصہ یہ ہے کہ سجدہ تو آیت نمبر 49 میں ہی ہے، اور اسی سے سجدے کا وجوب متعلق ہے، لیکن آیت نمبر 50 کا مضمون چوں کہ آیت نمبر 49 سے مربوط ہے، اس لیے مصاحف میں لفظِ "السجدة" آیت نمبر 50 پر لکھا جاتاہے، یعنی بہتر یہ ہے کہ آیت نمبر 50 پڑھ کر سجدہ کیا جائے۔

مذکورہ لفظ کو ممتاز کر کے دونوں آیات ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں : 

{وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ وَالْمَلَائِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ} [النحل: 49]

{يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ} [النحل: 50]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201283

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں