بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ فاتحہ اور سورت کو دو مرتبہ پڑھنا


سوال

اگر کسی نے ایک بار سورہ فاتحہ پڑھی پھر سورت پڑھی پھر فاتحہ اور سورت پڑھی تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا؟

جواب

صوت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب نہیں  ہوگا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي."

(کتاب الصلوۃ ، الباب الثانی عشر فی سجود السهو جلد ۱ ص: ۱۲۶ ط: دارالفکر)

تبیین الحقائق میں ہے:

"فلو ترك ‌الفاتحة أو أكثرها في الأوليين وجب عليه سجود السهو بخلاف ما لو تركها في الأخريين؛ لأنها سنة فيهما على الصحيح، ولو كررها في الأوليين يجب عليه سجود السهو؛ لأنه أخر واجبا، وهو السورة بخلاف ما لو أعادها بعد السورة أو كررها في الأخريين."

(کتاب الصلوۃ ، باب سجود السهو جلد ۱ ص: ۱۹۳ ط: دارالکتاب الاسلامي)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402100963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں