بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنی کا شیعہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کا حکم


سوال

کیا سنی کسی شیعہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسؤلہ میں کھانا حلال ہو اور برتن پاک ہوں تو عام اَحوال میں بوقتِ  ضرورت شیعہ کے ساتھ کھاناکھانا  جائز ہے، لیکن اسے عادت بنانا درست نہیں ہے۔ اور ان کی مذہبی تقریبات میں شریک ہوکر ان کے ساتھ کھانا کھانا اور دوستی رکھنا جائز نہیں ،اسی طرح  ان کے ساتھ کھانےپینے کی صورت   میں عقائد بگڑنے کا اندیشہ ہو  تو  ان کے ساتھ کھانا پینابھی جائز نہیں ۔

 فتاوی ہندیہ میں ہے :

"و لا بأس بطعام المجوس كله إلا الذبيحة، فإن ذبيحتهم حرام ولم يذكر محمد - رحمه الله تعالى - الأكل مع المجوسي ومع غيره من أهل الشرك أنه هل يحل أم لا وحكي عن الحاكم الإمام عبد الرحمن الكاتب أنه إن ابتلي به المسلم مرة أو مرتين فلا بأس به وأما الدوام عليه فيكره كذا في المحيط."

( کتاب الکراهية، الباب الرابع عشرفي أهل الذمة والأحكام التي تعود إليهم، ج:٥، ص:٣٤٥، ط:رشيدية) 

وفیہ ایضاً:

"قال محمد - رحمه الله تعالى - ويكره الأكل والشرب في أواني المشركين قبل الغسل ومع هذا لو أكل أو شرب فيها قبل الغسل جاز ولا يكون آكلا ولا شاربا حراما وهذا إذا لم يعلم بنجاسة الأواني فأما إذا علم فأنه لا يجوز أن يشرب ويأكل منها قبل الغسل ولو شرب أو أكل كان شاربا وآكلا حراما .... وحكي عن الحاكم الإمام عبد الرحمن الكاتب أنه إن ابتلي به المسلم مرة أو مرتين فلا بأس به وأما ‌الدوام ‌عليه فيكره كذا في المحيط."

(كتاب الكراهية، الباب الرابع عشر في أهل الذمة والأحكام التي تعود إليهم، ج:٥، ص:٣٤٧، ط:رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503103042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں