بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنتوں کی نیت کرنا


سوال

میں نے یہ پوچھنا ہےکہ جب امام کے پیچھے موذن تکبیر کہتاہے تواس وقت مقتدی کو بھی تکبیر پڑھنی چاہئے یا نہیں ؟دوسرا سوال یہ ہےکہ جمعہ کی نماز کی جو سنتیں وغیرہ ہیں ان میں ہم نیت کیا کریں، جمعہ کی یا ظہرکی ؟

جواب

۔ جس وقت موذن تکبیر واقامت کہہ رہا ہواس وقت مقتدی کےلیے بھی اذان کی طرح جواباً اقامت کے کلمات دہرانا مستحب ہے، البتہ حیعلتین کےجواب میں لاحول ولا قوۃ الا باللہ اورقدقامت الصلوۃ کے جواب میں اقامھا اللہ وادامھا کہاجائیگا ۔ 2۔ واضح رہےکہ سنتوں کی ادائیگی کے وقت صرف سنت ہونے کی تعیین کرنا ضروری ہے باقی اس کے علاوہ ظہریا جمعہ کی تعیین کی ضرورت نہیں اگرتعیین کرنی ہوتوجمعہ کےوقت کی وجہ سے جمعہ کی سنتیں کہیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200391

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں